Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹرینڈ

روس یوکرین لڑائی،خیرسون کا بڑا ڈیم ٹوٹ گیا،22 آبادیوں کی نقل مکانی، جوہری پلانٹ کے لیے خدشات نے سر اٹھا لیا

Published

on

جنوبی یوکرین میں روس اور یوکرینی افواج کے درمیان حائل دریائے دنیپرو پر بنا ڈیم ٹوٹ گیا، ڈیم سے ایک طوفان کی صورت نکلنے والے پانی نے ڈیم کے دونوں اطراف آبادیوں کو نقل مکانی پر مجبور کردیا اور پانی وسیع جنگلی علاقے تک پھیل گیا۔

یوکرین نے الزام لگایا ہے کہ روس نے جان بوجھ کر ڈیم پر حملہ کیا جو ایک جنگی جرم ہے، روس کے زیر قبضہ یوکرین کے علاقے خیرسون میں روس کے مقرر کردہ حکام نے ڈیم ٹوٹنے کےحوالے سے متضاد بیانات دیئے ہیں۔ روس کے نمائندہ حکام میں سے کچھ نے یوکرین کی فوج پر الزام دھرا اور کچھ نے کہا کہ ڈیم خود ہی ٹوٹ گیا، یہ ڈیم  کریمیا کے علاقے میں قائم یوکتین کے جوہری پلانٹ کو پانی سپلائی کرتا ہے۔ ڈیم اور جوہری پلانٹ دونوں ہی روس کے کنٹرول میں ہیں۔

ڈیم ٹوٹنے سے علاقے میں نیا انسانی المیہ جنم لے چکا ہے،اس علاقے پر قابض روسی افواج کو نکالنے کے لیےیوکرین نےایک بڑا فوجی حملہ کیا ہے اور علاقہ پہلے ہی جنگ سے پیدا انسانی المیے سے دوچار ہے۔

روس اس جنگ کی ابتدا ہی میں اس ڈیم پر قبض ہوگیا تھا اگرچی یوکرین کی افواج نے دریا کا شمالی کنارا دوبارہ قبضے میں لے لیا ہے، دونوں طرف سے ایک دوسرے پر عرصہ سے الزام تراشی ہو رہی تھی کہ وہ اس ڈیم کو توڑنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

یوکتین کے صدر زیلنسکی نے ٹیلیگرام پر لکھا کہ روسی دہشتگرد، کاخوفکا ہائیڈرو پاور پلانٹ ڈیم کی تباہی اس بات کی تائید کرتی ہے کہ انہیں یوکرین سے سے نکالا جائے، روس نے ڈیم کے ڈھانچے کو اندر سے توڑا اور تقریبا 80 آبادیاں سیلاب کی زد میں ہیں۔

روس کے مقرر کردہ خیرسون کے گورنر نے یوکرین پر اس ڈیم پر میزائل حملے کا الزام لگایا تاکہ اس علاقے میں وہ اپنی جنگی ناکامی سے توجہ ہٹا سکے،ایک اور روسی عہدیدار نے کہا کہ ڈیم پہلے سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے خود ٹوٹا، فریقین نے ایک دوسرے پر الزامات کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

یہ بڑا ڈیم وسیع زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، اس ڈیم سے کریمیا کا علاقہ بھی سیراب ہوتا ہے جس کو 2014 میں روس نے ضم کر لیا تھا۔ یہ ڈیم یورپ کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کو بھی کولنگ کے لیے پانی مہیا کرتا ہے۔

جوہری توانائی سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ علاقے کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور فوری طور پر پلانٹ کو کوئی سکیورٹی رسک درپیش نہیں۔

ڈیم کی قریب ترین آبادی میں داخل ہوعنے والے پانی کی سطح 12 میٹرز تک بلند ہے،ڈیم سے تیس میٹرز تک بلند پانی کی لہریں نکلتی دیکھی گئیںجنوبی خیرسون کی 14 آبادیاں پانی کی زد میں ہیں اور یہاں مقیم افراد کی تعداد کا اندازہ 22 ہزار ہے۔

کریمیا کے گورنر کا کہنا ہے کہ جنوبی کریمیا کینال میں پانی کی سطح بڑھنے سے خطرہ پیدا ہو سکتا ہے جس کا اندازہ چند دن میں ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین9 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین9 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین11 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان11 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین13 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان13 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین14 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان14 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین