Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

حریم شاہ کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے مقدمہ میں صندل خٹک گرفتار

Published

on

ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں صندل خٹک کو گرفتار کر لیا گیا۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ اور صندل خٹک ایک دور میں قریبی دوست تھیں لیکن پھر دونوں میں اختلافات ہوئے اور دوستی رقابت میں بدل گئی۔

صندل خٹک اور حرتیم شاہ کی ناراضی اس قدر بڑھی کہ صندل خٹک نے اپنی دوست کی چند نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردیں، اس پر حریم شاہ نے صندل خٹک پر مقدمہ درج کرایا تھا۔

صندل خٹک نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کی عدالت سے رجوع کیا، عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کردی

صندل خٹک نے موقف  اختیار کیا کہ حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں، مجھے ایک سال سے تنگ کر رہی ہے،حریم شاہ مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہے،میں نے حریم شاہ کی ویڈیو بنائی نہ ہی لیک کی۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کردی

ملزمہ صندل خٹک کو ایف آئی اے نے کمرہ عدالت سے باہر نکلنے پر گرفتار کر لیا۔حریم شاہ اور صندل خٹک اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین