کھیل
شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے
پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے، شان مسعود اس سے پہلے ملتان سلطانز کا حصہ تھے۔
کنگز اور سلطانز کے مابین ایک ٹریڈ ڈیل کے تحت شان مسعود کنگز اسکواڈ کا حصہ بنے، اس ٹریڈ ڈیل کے تحت لیفٹ آرم رسٹ اسپننر فیصل اکرم ملتان سلطانز جا رہے ہیں۔
اس ٹریڈ ڈیل کے تحت ملتان سلطانز کو کنگز کی ڈائمنڈ راؤنڈ کی ایک پِک اور سلور راؤنڈ کی ایک پِک ملے گی۔