پاکستان
شیخ رشید کی بلاول کے متعلق نازیبا گفتگو، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا بیان پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ سندھ حکومت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 25 جون کا فیصلہ خلاف قانون ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے،چیمبر میں سماعت کر کے جج نے اپنا مائنڈ اپلائی نہیں کیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ شیخ رشید نے میڈیا کے سامنے بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر کے پارٹی ورکرز کو اشتعال دلایا،بلاول بھٹو ایک بڑی سیاسی جماعت کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ ہیں ان کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال ملک میں صورتحال کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ کا مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے اور مزید تحقیقات کا تقاضا کرتا ہے،ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے،ایک جرم سرزد ہونے کی صورت میں اس کے دوسرے مقام پر اثرات کی بنیاد پر کاروائی ہو سکتی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور