پاکستان
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ایران کو ہاؤسنگ منصوبوں اور زراعت میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایرانی سفیر کو سندھ میں کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔
ایرانی سفیر رضا امیری مغادم سے ملاقات میں مراد علی شاہ نے دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ سیکٹر کے فروغ پر بھی زور دیا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے بینکس ہونے چاہیے ، اس سے تاجروں اور زائرین کو سہولیات حاصل ہونگی۔
ایرانی سفیر نے کراچی اور چاہ بہار بندرگاہوں کو اہم قرار دیا، دونوں کے درمیان کراچی سے زاہدان براستہ گوادر ریلوے لائن بچھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔