Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ایران کو ہاؤسنگ منصوبوں اور زراعت میں سرمایہ کاری کی دعوت

Published

on

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایرانی سفیر کو سندھ میں کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

ایرانی سفیر رضا امیری مغادم سے ملاقات میں مراد علی شاہ نے دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ سیکٹر کے فروغ پر بھی زور دیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے بینکس ہونے چاہیے ، اس سے تاجروں اور زائرین کو سہولیات حاصل ہونگی۔

ایرانی سفیر نے کراچی اور چاہ بہار بندرگاہوں کو اہم قرار دیا، دونوں کے درمیان کراچی سے زاہدان براستہ گوادر ریلوے لائن بچھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین