Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

سوہنا لگدا اے پاکستان، میوزک کمپنی ہیرا گولڈ نے نیا گیت ریلیز کردیا

Published

on

جشن آزادی کے حوالے سے  پاکستان کی معروف کمپنی ہیرا گولڈ نے حسب روایت ہر سال کی طرح اس سال بھی 14 اگست جشن آزادی کی مناسبت سے معروف گلوکار طفیل سجرانی کی مدھر آواز میں ایک خوبصورت گیت ” سوہنا لگدا اے پاکستان” ریلیز کردیا۔

 طفیل سنجرانی کے گیت کو پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی مقبولیت حاصل ہورہی ہے گلوکار طفیل سجرانی نے خوبصورت انداز سے مذکورہ گیت کو گایا ہے۔

گیت کی شاعری لاجواب ہے اور اسے شوٹ بھی بے حد خوبصورت انداز سے کیا گیا ہے۔ گلوکار طفیل سجرانی کے کریڈٹ پر ایک اور اچھے گیت کا اضافہ ہو گیا ہے۔

ہیرا گولڈ کے روح رواں آصف ہیرا کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ہر سال باقاعدگی سے ہم نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی یوم جشن آزادی پر ایک خوبصورت گیت معروف گلوکار طفیل سجرانی کی آواز میں تیار کیا ہے جس کو عوام میں پزیرائی مل رہی ہے

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین