Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

کراچی آرٹس کونسل میں حامد علی خان کے ساتھ نشست خاص

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے پاکستان کے نامور کلاسیکل گلوکار استاد حامد علی خان کے ساتھ ”نشستِ خاص“ کا انعقاد کیاگیا،صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کلاسیکل موسیقی کے دلدادہ افراد کی بڑی تعداد سمیت استاد حامد علی خان کا استقبال کیا.

نشست خاص میں استاد حامد علی خان نے امجد اسلام امجد کے کلام سمیت مختلف کلاسیکل راگ اور غزلیں سناکر حاضرین سے بھرپور داد سمیٹی۔ انہیں سننے کے لیے کلاسیکل موسیقی کے شوقین افراد کی بڑی تعداد نے نشست خاص میں شرکت کی.

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ استاد حامد علی خان آج ہمارے ساتھ موجود ہیں، یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے، ایک زمانے میں ہم ہر مہینے بیٹھک کیا کرتے تھے، اس سلسلے کو ہم نے نشست خاص کے نام سے دوبارہ شروع کیا ہے، ہر مہینے خالص میوزک کے مختلف گلوکاروں کے ساتھ پرفارمنس کریں گے۔

احمد شاہ نے کہا کہ نشست خاص کی شروعات ہم پٹیالہ گھرانے کے چشم و چراغ ،غزل، ٹھمری اور گیت میں آخری بڑا نام استاد حامد علی خان سے کرنا چاہتے تھے۔

کلاسیکل گلوکار استاد حامد علی خان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ عوام کلاسیکی موسیقی کو سننا چاہتی ہے،اس قسم کی محفلیں منعقد ہونا چاہیئے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین