پاکستان
ملکی تاریخ کی سب سے طویل مال بردار ٹرین، ریکارڈ وزن کے ساتھ چلانے کا کامیاب آپریشن
پاکستان ریلویز نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا،پاکستان کی تاریخ میں سب سے لمبی اور سب سے بھاری مال بردار ٹرین کا پہلا مشن کامیاب ہوگیا،ٹرین کراچی پپری یارڈ سے کوٹری کے درمیان چلائی گئی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق ایک کلومیٹر 2500 فٹ سے زیادہ لمبی مال بردار ٹرین چلا کر ریکارڈ قائم کر دیا گیا،مال بردار ٹرین 50 ہاپر ویگنوں میں 3000 ٹن پے لوڈ کے ساتھ چلائی گئی،مال بردار ٹرین کا وزن 4132 ٹن ہے۔
پاکستان ریلویز کے واحد طاقتورجی یو ای 40 لوکوموٹیو 4563 ہارس پاور جی ای یو 40 کے ساتھ چلایا گیا،پاکستان ریلوے کے پاس طاقتور انجن 53 جی یو ای لوکوموٹیو بڑا بیڑا موجود ہے
ریلوے کی تاریخ کی سب سے لمبی مال بردار ٹرین ہیڈ اور ٹیل اینڈ پر صرف تین افراد کے عملے کے ذریعے چلائی گئی،پیپری یارڈ سے کوٹری جنکشن تک 127 کلومیٹر کے فاصلے میں ٹرین 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار پر چلائی گئی،آزمائشی ٹرین سے اضافی بوجھ ہٹانے کے بعد ٹرین اپنی منزل کے لیے روانہ ہو گئی۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے حکومت کی طرف سے نافذ کردہ ایکسل لوڈ کی حد کے بعد مال بردار آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ بندرگاہ سے اندرون ملک کارگو کی مانگ بڑھنے سے محکمہ ریلوے مال بردار آپریشن میں اضافے کے لیے رولنگ سٹاک تیار کررہاہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں