Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سکھر، لاڑکانہ تعلیمی بورڈز: میٹرک امتحانات کے پرچے آؤٹ،حیدرآبادمیں بھی واٹس ایپ پر سرعام نقل

Published

on

سندھ میں تعلیمی نظام پر کئی بار سوال اٹھتے ہیں اور اس کی وجہ امتحانات میں سرعام نقل اور پرچہ آؤٹ ہونے کے واقعات ہیں۔ اس بار بھی دو ثانوی تعلیمی بورڈز سکھراورلاڑکانہ کے میٹرک امتحانات کے پرچے آؤٹ ہوگئے۔ حیدرآباد بورڈ کے زیرانتظام میٹرک امتحانات میں طلبہ موبائل فونز کی مدد سے پرچے حل کرتے رہے، نقل مافیا واٹس ایپ پر سوالات کے جواب لکھواتا رہا۔

سکھر ثانوی تعلیمی بورڈ کے میٹرک کے امتحانات کا آج پہلا روز ہے، پہلا پرچہ انگلش کا تھا اور امتحان شروع ہونے سے پہلے سوال نامہ واٹس ایپ گروپوں میں گردش کر رہا تھا۔

سوال نامہ واٹس ایپ گروپوں میں گردش کرنے کی اطلاعات کوٹ ڈیجی، میرپورخاص اورپنوں عاقل سے ملیں ۔ اردو کرانیکل کے نمائندوں نے ان اطلاعات کی تصدیق کی۔

اردو کرانیکل کے نمائندوں کی رپورٹس کے مطابق پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہونے پر طلبہ نے جوابات کے نوٹس موبائل فونز میں تیار کر رکھے تھے اور وہ پرچہ ان نوٹس کی مدد سے حل کرتے رہے۔ پنوں عاقل میں گورنمنٹ سکول بھیلار کے طلبہ کو بھی امتحانی وقت شروع ہونے سے پہلے سوال نامے کی کاپی مل چکی تھی۔

لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کا سندھی کا پرچہ بھی واٹس ایپ کے ذریعے آؤٹ ہوگیا، نقل مافیا واٹس ایپ کے ذریعے کمرہ امتحان میں موجود طلبہ کو پرچہ حل کراتا رہا۔

حیدرآباد ثانوی تعلیمی بورڈ میں طلبہ کمرہ امتحانات میں موبائل فونز کی مدد سے سرعام نقل کرتے رہے، نقل مافیا واٹس ایپ کی مدد سے طلبہ کو سوالنامہ حل کراتا رہا۔

سندھ میں امتحانات کے دوران ہر سطح پرنقل کا سلسلہ ایک عرصہ سے چل رہا ہے اور ہر بار تعلیمی بورڈز نقل روکنے کے دعوے کرتے ہیں لیکن نقل مافیاز ہر بار تعلمی بورڈز اور مقامی انتظامیہ پر بھاری پڑجاتے ہیں۔

محمد حماد یونیورسٹی آف سندھ سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز ڈگری 2107 ء میں مکمل کی۔ 2018 ءمیں 92 نیوز میں رپورٹر بعد ازاں 92 اخبار میں رپورٹر رہے , محمد حماد عدالتی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ کالم بھی لکھتے ہیں۔فیچر سٹوریزبھی کئی اخبارات اور ویب سائٹس کے لیے لکھتے رہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین