تازہ ترین
سنی اتحاد کونسل کی ووٹنگ رکوانے کی کوشش ناکام ،ملک احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 33منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا،اجلاس کی صدارت سپیکر سبطین خان نے کی۔
مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایوان میں آمد پر شور شرابا ہوا، سنی اتحاد کونسل اور ن لیگ کے ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔
پنجاب اسمبلی کے مزید 6 ارکان نے حلف اٹھا لیا،سنی اتحاد کونسل کے نوابزادہ وسیم بادوزئی، ق لیگ کے چوہدری شافع حسین، سنی اتحاد کونسل کے حافظ فرحت، رائے محمد مرتضیٰ اقبال،فتح خالق بندیال تشکل عباس وڑائچ حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
نماز مغرب کے لیے 20 منٹ کا وقفہ کیا گیا۔ وقفے کے بعد سنی اتحاد کونسل کے شیخ امتیاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم و وزیر اعلیٰ اپنے عہدے سے زیادہ معیاد پر عہدے پر رہا ہے، ان حالات مین الیکشن کروانا مینڈیٹ کی توہین ہوگی، آج کا الیکشن بالکل نہیں ہونا چاہئیے ، اجلاس ایک یا دو دن تک ملتوی کر سکتے ہیں۔
ملک احمد خان نے کہا آج آئین کے آرٹیکل 108 کے تحت صاف کہا گیا کوئی اور بزنس نہیں ہوسکتا سوائے الیکشن کے، نشستیں پوری نہیں تو کہوں گا الیکشن کمیشن کے پاس اختیارات ہائی کورٹ کے برابر ہیں، آزاد نے ایک جماعت کو جوائن کیا اگر استعفے آتے ہیں تو سیٹوں پر الیکشن کا اعلان ہوگا، آئین کہتا ہے کہ سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا الیکشن کروائیں۔
طویل بحث مباحثے کے بعد سپیکر سبطین خان نے شیخ امتیاز سے کہا کہ اگر کیس الیکشن کیمشن پاس نہ ہوتا تو آپکی بات مانتا،پہلےاسپیکر کا الیکشن مکمل کیا جائے گا،نو منتخب اسپیکر ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن کروائے گا۔
اس کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان 225 ووٹ لے کر سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے،327 ارکان اسمبلی نے خفیہ رائےشماری سے ووٹ کا حق استعمال کیا،سولہ اراکین اسمبلی آج بھی غیر حاضر رہے اور ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہ لیا،مخصوص نشستوں پر موجود ستائیس اراکین کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔
اس سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اج اکثریت کے ساتھ ن لیگ کے ملک احمد اسپیکر منتخب ہوں گے۔سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں،سنی اتحاد کونسل کی نہ تو نمائندگی تھی اور نہ مخصوص نشستوں کے لئے لسٹ جمع کروائی تھی،الیکشن کمیشن کےآئین میں درج مخصوص نشستوں کے لئے لسٹ پہلے سے جمع کرانا ضروری ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی