تازہ ترین
ٹی از فنٹاسٹک، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 5 سال مکمل، دشمن آج بھی تاریخی ہزیمت نہیں بھولا
27 فروری کا دن ملکی تاریخ کا اہم دن،آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو پانچ سال مکمل ہو گئے،اس دن بھارتی حارجیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیارے مار گرائے گئے اور دشمن کے پائلٹ ابھی نیندن کو گرفتار کیا گیا۔
پاک فوج اورفضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے عزائم خاک میں ملائے، یہ دن دنیا کو آج بھی یاد ہےجب ہمارے شاہینوں نے دشمن پر اپنی دھاک بٹھا دی۔
27فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کا پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کیا۔ پاک فضائیہ کے دشمن کومنہ توڑ جواب کو "آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ” کا نام دیا گیا۔پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ۔مختصر فضائی جھڑپ کے دوران 2 بھارتی طیارے مارگرائے،جوابی کاروائی کے دوران پائلٹ ابھی نندن ورتھامن کو زندہ گرفتار کیا گیا۔
"آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ” کے ہیروز ونگ کمانڈرنعمان علی، پائلٹ حسن صدیقی کو پاکستانی ہمیشہ رکھیں گے۔
ابھی نیندن کا مگ 21 طیارہ سماہمنی سیکٹر کے گاؤں ہوڑا اور سندوڑہ میں گرا۔دوسرے طیارے ایس او 30 کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا ۔
بھارتی پائلٹ کو گرفتارکرنے والے کیپٹن عرفان نے ابھی نندن کو مشتعل شہریوں سے بچا کرطبی امداد دی۔ اورفنٹاسٹک چائے پلائی۔ چائے پیتے ابھینندن نے کہا تھا، ٹی از فنٹاسٹک۔
سوشل میڈیا پرٹی ازفنٹاسٹک کا ہیش ٹیگ 36 گھنٹے زیرِ گردش رہا،پاک فوج کی روایت کے مطابق دشمن کے پائلٹ کا خیال رکھا اور60 گھنٹے میں اسے رہا کردیا گیا۔
کیپٹن عرفان جو کہ اب میجر بن چکے ہیں نےاپنی ٹیم کے ہمراہ ابھی نیندن کی گرفتاری اور شہریوں سے بچانے سے متعلق بتایا کہ سماہنی سیکٹر کے رہائشی پاکستانی شہری ابھی نیندن کو مار رہے تھے،ساتھ ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرےلگارہے تھے۔۔ اگر وہ بروقت نہ پہنچتے تو شاید مشتعل شہری ابھی نندن کا کام تمام کردیتے۔
مودی سرکار کے 14 فروری کے پلوامہ خود کش حملے کے ڈرامہ سے کشیدگی کا آغاز ہوا تھا جس میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ بھارت نے ڈرامائی پس منظر بنا کر 26 فروری کو جعلی سرجیکل سٹرائیک کی۔ جس کا پاکستان نے 27 فروری کو بھر پور جواب دے کر دشمن سبق سکھایا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
najlepsze escape roomy
جولائی 5, 2024 at 6:16 شام
Good post and straight to the point. I don’t know if this is actually the best place
to ask but do you people have any ideea where to get some professional writers?
Thanks in advance 🙂 Escape roomy lista
JeanneJ
جولائی 6, 2024 at 10:44 شام
Very interesting subject, thanks for posting.!