Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

Published

on

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو پانچویں مقدمے میں عدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،پولیس نے صنم جاوید کے  مزید جسمانی کی استدعا نہیں کی

انسداد دھشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عںہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کا  فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ ہو گیا ہے۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ صنم جاوید اور دیگر کارکنان نے زمان پارک کے باہرپولیس پر پیٹرول بم پھینکے،زمان پارک میں ڈی آئی جی پر تشدد کیا گیا پولیس کی گاڑیاں جلائی گئی،ملزمہ نے دیگرملزمان کے ساتھ مل کر زمان پارک میں افسران پر تشدد کیا،صنم جاوید نے زمان پارک کے باہر انگیز تقاریر کیں اور کارکنان کو پولیس پر حملہ ہر اکسایا۔

پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ پولیس زمان پارک پی ٹی آئی  چیرمین کو گرفتاری کرنے گئی تھی،صنم جاوید اور دیگر نے زمان پارک کے باہر جلاؤ  گھیراؤ کیا۔

تھانہ ریس کورس میں صنم جاوید اور دیگر کیخلاف مقدمہ نمبر 410/23 درج ہے، صنم جاوید کو ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد بعد جیل سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین