ٹاپ سٹوریز
تحریک انصاف فیصلہ کرے سیاسی جماعت بن کر رہنا ہے یا نہیں، پابندی کی حمایت نہیں کرتے، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو پر پہلا حملہ ٹی ٹی پی نے کیا،دوسرا پی ٹی آئی نے کیا، چند روز سے ملک میں سیاہ دن جاری ہیں، پی ٹی آئی کے بارے میں کہا تھا یہ سیاسی دہشت گرد ہے، کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ہوں،ایسے اقدامات پر کالعدم قرار دینے کا آپشن موجوجود ہے،ہمیں کسی مجبوری کی وجہ سےاس آپشن کی طرف جانا ہوگا۔
نیب کے ہاتھوں گرفتار عمران خان نیب کو بچانے کی مہم چلاتے رہے
کراچی میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند روز سے ملک میں سیاہ دن جاری ہیں،موجودہ صورتحال سے ملک کو نقصان ہوا،پیپلز پارٹی شروع دن سے نیب کیخلا ف ہے،کسی سیاستدان کی گرفتاری پر ہم نے خوشی نہیں منائی، ہم کسی سیاستدان کی گرفتاری پرمٹھائی نہیں بانٹتے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاستدان گرفتار ہوتے ہیں تو پوری سیاست کا نقصان ہوتا ہے،ماضی میں ہم نے کہا نیب کو بند کیا جائے،ہماری بات نہیں مانی گئی،پیپلز پارٹی سمجھتی ہے نیب کو ختم ہونا چاہئے، پی ٹی آئی نیب کو بچانے کے لیے مہم چلاتی رہی،پیپلز پارٹی آج بھی نیب کے خلاف ہے،پی ٹی آئی نیب کا دفاع کرتی رہی ہم مخالفت کرتے رہے،عمران خان نے نیب کو بچانے کے لئے کام کیا،ہمارا مؤقف تھا نیب کوبند کریں، باقی سب تبدیلیاں چاہتے تھے،عمران خان نے حکومت میں اورباہربھی نیب قوانین میں ترمیم کی مخالفت کی،ہم نے نیب کو ختم کرنے کی بات کی،عمران خان نے اسے مک مکا قرار دیا،آج حکومتی اتحاد ہمارے مطالبے کو مان رہا ہے۔
سندھ کے پیسے ایک بزنس ٹائیکون کو دیئے گئے
نیب کیس میں گرفتار عمران خان کا نوے روز کی بجائے چودہ روز کا ریمانڈ مانگا گیا تھا اور یہ نیب قوانین میں ترمیم کی وجہ سے ہوا، بلاول بھٹو زرداری نے اس طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نیب ترمیم کا سب سے پہلے فائدہ پہنچا،برطانیہ کے تحقیقاتی ادارے نے 190 ملین پاؤنڈزپکڑے،جب یہ پیسے پاکستان واپس آئے تو عمران خان نے اقتدارکاغلط استعمال کیا،اگر ہم اس جرم میں ملوث ہوتے تو اب تک جیل میں ہوتے۔عمران خان نے اپنی کابینہ کو دھوکا دیا،کابینہ نے یہ پیسے سندھ کے عوام کی بجائے ایک بزنس ٹائیکون کو دیئے،اس بزنس ٹائیکون نے پیسے جرمانے میں ادا کردیئے،عمران خان نے اپنی جماعت کو بھی دھوکا دیا ہے۔
پی ٹی آئی نے پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا ڈنڈے اور بندوق اٹھائیں گے
عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد احتجاج پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی سیاسی جماعت رہنا چاہتی تو پرامن احتجاج کی کال دیتی،پی ٹی آئی نے پہلے فیصلہ کرلیا تھا پتھر،ڈنڈے اور بندوق اٹھائیں گے،ایسے حملے کئے گئے جو پاکستان کی تاریخ میں کم ہی ہوئے ہیں،جناح ہاؤس میں پی ٹی آئی نے حملہ کیا۔عمران خان کی گرفتاری سنگین الزامات پرقانون کے مطابق ہوئی ہے،پی ٹی آئی نے فیصلہ کرلیا تھا عمران خان گرفتار ہوئے تو ردعمل سیاسی نہیں ہوگا،کسی سیاسی جماعت نے احتساب کیس میں گرفتاری پردہشت گردی سے جواب نہیں دیا، پیپلزپارٹی کے قائد کو پھانسی پر لٹکادیا گیا مگر ہم نے حملہ نہیں کیا۔پاکستان کھپے کا نعرہ ہم نے لگایا اوراپنے لوگوں کو پرتشدد احتجاج سے روکا،جی ایچ کیو پرپہلا حملہ ٹی ٹی پی نے کیا،دوسرا پی ٹی آئی نے کیا،لاہور کے جناح ہاؤس پرحملہ بھی پی ٹی آئی نے کیا ہے۔
پی ٹی آئی پر پابندی کے آپشن کی طرف مجبوری کی وجہ سے جانا پڑے گا
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہرریڈ لائن کو عبورکیا ہے،پی ٹی آئی سمجھتی ہے قانون ان کیلئے نہیں ہے،پی ٹی آئی نے پہلی بار قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، ملکی تاریخ میں متعدد بار پی ٹی آئی نے قانون کی خلاف ورزی کی،پی ٹی آئی کے بارے میں پہلے بھی کہا تھا یہ سیاسی دہشت گرد ہے،کسی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے ویڈیوزدیکھ کر نہیں ہوسکتے،پرتشدد احتجاج پر حکومت اور فوج نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے،پی ٹی آئی نے آج یہ کام کیا ہے،کل کسی اور سیاسی جماعت نے کیا تو کام چلانا مشکل ہو جائےگا،کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ،اس کی حمایت بھی نہیں کرتا،ایسے اقدامات پر کالعدم قرار دینے کا آپشن موجود ہے،ہمیں کسی مجبوری کی وجہ سےاس آپشن کی طرف جانا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپریل میں بھی جلاؤ گھیراؤ کیا تھا،جو کچھ ہوا وہ ہوگیا، اب اپنے لیے مزید مشکلات پیدا نہ کریں،مذاکرات کےذریعے ایسا حل تلاش کر رہے ہیں کہ سیاسی پارہ کم ہو جائے، قائداعظم ہاؤس پر حملہ ایک بی ایل اے اور دوسرا پی ٹی آئی نے کیا،عمران خان بتائیں پیپلز بس سروس،کے ایم سی واٹر ٹینک نے ان کا کیا بگاڑا تھا؟پشاورمیں ریڈیو پاکستان کی عمارت کوجلایا گیا اس کا کیا قصور تھا، عمران خان کو جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں ،عوام کے مفاد سے غرض نہیں، عمران خان کو موجودہ حالات میں مزید خرابی پید انہیں کرنی چاہئے،پی ٹی آئی پرتشدد احتجاج ختم کرکے مقدمات کا سامنا کرے،پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے آئینی اور قانونی طریقہ اپنانا ہوگا،عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا ناجائز استعمال کیا جس پر انہیں مقدمات کا سامنا ہے۔
سندھ حکومت نے صورت حال کو بہتر ہینڈل کیا
بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی مظاہروں پر سندھ میں اپنی حکمران جماعت کے ردعمل کی تعریف کی اور کہا کہ سندھ نے باقی صوبوں کے مقابلے میں صورتحال کو بہتر طریقے سے کنٹرول کیا،کوشش تھی عمران خان کو کہیں بحران کا سیاسی حل نکالیں،جوڈیشل نہیں،ایک شخص کا 8 دن کا ریمانڈ دیا گیا تووہ بغاوت پر اتر آیا،پی ٹی آئی کو اب فیصلہ کرنا ہوگا سیاسی جماعت بن کر رہنا ہے یا نہیں،اگرعمران خان سیاستدان ہوتے تو اپنا ردعمل سیاست تک محدود رکھتے،پی ٹی آئی کا جو کردار رہا ہے،انہیں جواب دینا پڑے گا،
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کوشش ہے ملک میں انتخابات جلد ہوں،سندھ میں بلدیاتی انتخابا ت کا مرحلہ پرامن طور پر مکمل ہوچکا ہے،جمہوریت کا نقصان نہ ہو اس کے لیے ہمیں وقت پر انتخابات کی طرف جانا پڑےگا،میں نے خبردار کیا تھا آپ لوگ پنجاب کا بانی متحدہ پیدا کر رہے ہیں۔
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی