ٹاپ سٹوریز
ملک میں دہشتگردی بڑھ رہی ہے، کون سرمایہ کاری کرے گا؟ خفیہ اداروں کو پی ٹی آئی ختم کرنے پر لگادیا گیا، عمران خان
عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے ملک کے لیے جو سب سے بڑا چیلنج جو نظر ارہا ہے وہ معیشت ہے ،پہلے سنا تھا 50 سال میں سب سے کم سرمایہ کاری ملک میں آئی ،اب پتہ چلا ہے کہ اس سال تاریخ کی سب سے کم سرمایہ کاری ملک میں ائی ہے،ملکی آمدن نہیں ہے، قرض بڑھ رہے ہیں ملک تباہی کی جانب جا رہا ہے ،،پہلے ہم پر ڈال رہے تھے کہ دہشت گردی ہمارے سیٹلمنٹ پلان کی وجہ سے ہو رہی ہے اب کہہ رہے کہ سرحد پار سے دہشت گردی ہو رہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی دہشتگردی ، کچے کی دہشت گردی ، بلوچستان میں دہشت گردی اور بڑھتے جرائم میں کون ملک میں سرمایہ کاری کرے گا،خفیہ اداروں کو پی ٹی آئی ختم کرنے پر لگا دیا گیا ہے،ملک میں صوبائیت کا بہت بڑا خطرہ ہے،بلوچستان دہشت گردی پر پنجاب میں احتجاج کروایا گیا،فیڈرل پارٹی صرف پاکستان تحریک انصاف ہے باقی ریجنل پارٹیاں ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی اگر بوٹ کو عزت نہ دیں تو ختم ہو جائیں،پی ٹی آئی ملک کی واحدجماعت ہے،جو چاروں صوبوں میں موجود ہے ہم عوام کو متحد کر سکتے ہیں،سیاسی جماعتیں عوام کو اکٹھا کر سکتی ہیں فوج نہیں اگر ایسا ہوتا تو مشرقی پاکستان نہ ٹوٹتا،ملک کی واحد فیڈرل پارٹی کو کمزور کیا جا رہا ہے،جو یہ فیصلے کر رہے ہیں انہیں ملک کی فکر نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کے جو اس وقت حالات ہیں ہماری کوشش ہونی چاہیے بلوچوں کو ساتھ لے کر چلیں،اسلام اباد جلسہ ملتوی کرنے پر کارکنان میں غصہ ہے برا بھلا کہہ رہے ہیں پارٹی میں لڑائی ختم نہیں ہو رہی ہیں،باقی جماعتیں جلسے کر رہی ہیں ہمیں ایک بھی جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا،دینی جماعتوں کے احتجاج اور کرکٹ میچ کی وجہ سے جلسہ ملتوی کیا،ملک میں انتشار نہ پھیلے یہ سوچ کر جلسہ ملتوی کیا۔
عمران خان نے کہا کہ برے وقت میں جو پارٹی چھوڑ کر گئے ان کے لیے پی ٹی ائی میں کوئی جگہ نہیں ہے،مجھے پتہ ہے برے وقت میں کون سے لوگ چھوڑ کر گئے،بہت کم ایسے لوگ ہیں جنہوں نے بہت مشکل وقت میں پارٹی کو مجبوری میں چھوڑا،جو اچھے وقت میں فل ٹائم چارلیز تھے برے وقت میں پارٹی چھوڑ گئے ان کے لیے ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں،مین کسی کا نام نہیں لیتا جو سیدھا سادا پارٹی کو چھوڑ کر گئے ہیں ان کو واپس نہیں لوں گا۔
عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے مشکل وقت گزارا اور پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے وہ تسلی رکھیں، وہ تمام لوگ جو سخت حالات میں انڈر گراؤنڈ چلے گئے سختیاں اور تشدد برداشت کیا ان کیلئے بہتر فیصلہ ہو گا۔
میڈیا ٹاک کے دوران صحافیوں کے سوال کر نے پر ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل نے میڈیا نمائندوں کو سوال کرنے سے روکا،بانی پی ٹی آئی کے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ کو منع کرنے کے باوجود جیل انتظامیہ نے صحافیوں کو سوالات کی اجازت نہ دی۔ ڈپٹی سپرٹینڈنٹ نے کہا کہ عدالتی حکم ہے کہ آپ پریس کانفرنس اور میڈیا سوال نہیں کر سکتا۔
عمران خان نے کہا کہ فیئر ٹرائل میرا حق ہے اور یہاں فیئر ٹرائل کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،جتنے حالات خراب ہو رہے ہیں اتنی سختیاں بڑھائی جارہی ہیں،پارٹی لیڈرز اور وکلا سے ملنے نہیں دیا جاتا،تیسرا ہفتہ ہے بچوں سے بھی فون پر بات نہیں کروائی جارہی۔
دوران سماعت عدالت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث سماعت میں وقفہ بھی کرنا پڑا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی