پاکستان
سندھ کے نایاب ترین کچھوے ’سٹار ٹورٹوائز‘ کا پہلا ڈیجیٹل ریکارڈ جاری
نایاب ترین کچھوے "اسٹار ٹرٹوائز” کاصوبہ سندھ کی تاریخ میں محکمہ جنگلی حیات سے پہلا ڈیجیٹل ریکارڈجاری،اس سے پہلے انکےحوالے سے تاریخی شواہد صرف دستاویزات میں موجود تھے۔
نایاب ترین کچھوے اسٹار ٹارٹوائزماحول دوست، خشکی پر رہنے، جنگلی گھاس، پھل اور بیج کھانےوالے کچھوے ہیں، ان کے سیاہی مائل شیل پر پیلے رنگ کے ستارے ہوتے ہیں،
فطرتی آرٹ کے شاہکار یہ ستارے انکی بقا کےلیے سب سے بڑا خطرہ بھی ہیں
شکاری انہی خوبصورت ستاروں کی وجہ سے اسٹار ٹارٹوائیز کو مسکن سے اغوا کرکے بیرون ملک اسمگل کرلیتےتھے،سندھ حکومت کی طرف سےشعبہ تحفظ جنگلی حیات کے حوالےسے قانون سازی میں شکاریوں کے خلاف سزا و جرمانے بڑھائے گئے۔
عالمی بارڈرز ایگزٹ پر مامور ایجنسیز کا مقامی جنگلی حیات کےاسمگلرز کے خلاف کامیاب کاروائیوں سے جنگلی حیات کی اسمگلنگ کا سدباب ممکن ہوا،ان کےمسکن کو مویشیوں کی آمدورفت و موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرات لاحق ہیں،صوبہ سندھ میں ان نادر ونایاب خشکی کے کچھووں کا مسکن کھیرتھر رینج،نارا ڈیزرٹ اور رن آف کچھ میں پھیلا ہوا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی