Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سکردو ایئرپورٹ پر فرضی کریش، امدادی عملے کا رسپانس ٹائم جانچا گیا

Published

on

اسکردو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فل اسکیل ائرپورٹ ایمرجنسی مشق کا انعقاد کیا گیا،فرضی ماحول کے دوران جہاز کے ائیر کریش کے دوران مختلف اداروں کا رسپانس ٹاٹم جانچا گیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق اسکردو ائیر پورٹ پر ہنگامی مشق میں سول ایوی ایشن، اے ایس ایف، پی آئی اے، ایئر بلیو شریک ہوئے،ایس اے پی ایس، پی اے ایف، آرمی ایوی ایشن، سی ایم ایچ، بے نظیر ہسپتال، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

ہنگامی مشق میں ریسکیو 1122، ڈی ایچ کیو اور ضلع بی آر ای کے افسران نے بھی شرکت کی،ہوائی اڈے پر فرضی ہوائی حادثہ کے بعد فائر فائٹنگ اور ریسکیو آپریشن کیا گیا،مشق کا اختتام تفصیلی ڈی بریفنگ اور تنقیدی سیشن کے ساتھ ہوا جس میں تمام ایجنسیوں نے شرکت کی۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین