پاکستان
گوادر میں قتل ہونے والے پنجابی مزدوروں کے ورثا کا میاں چنوں میں احتجاج، لاہور ملتان روڈ بندکردی
گوادر میں قتل ہونیوالے خانیوال کے شہریوں کی لاشیں شام کوٹ انٹر چینج پہنچ گئیں۔لاشیں پہنچنے پر مقتولین کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے لاہورملتان روڈ بند کردی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے پیاروں کی پوسٹمارٹم رپورٹ نہیں دے رہے، جب تک واقعے کی ایف آئی آراور پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں ملے گی میتیں کہیں نہیں جانے دیں گے۔
احتجاج کی وجہ سے میاں چنوں میں محسن وال کے مقام پر جی ٹی روڈ بلاک ہوگئی، سڑک کے دونوں جانب ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔میاں چنوں پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔
ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم رتھ نے مظاہرین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی،ورثا کا کہنا ہے کہ ایک دن پہلے صبح 3 بجے یہ واقعہ پیش آیا اور38 گھنٹے گزر گئے لیکن ہمارے پیارے ہمارے حوالے نہیں کئے گئے۔
گوادرمیں نامعلوم مسلح افراد نے سربندرمیں رہائشی کوارٹر پر حملہ کرکے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 مزدروں کو قتل کر دیا تھا۔ 5افراد کا تعلق ضلع خانیوال کی تحصیل میاں میاں چنوں کے نواحی گاؤں محسن وال سے ہے اورایک عبد الحکیم کا رہائشی تھا۔
قتل ہونیوالوں میں محمد اسد ولد حبیب الرحمن چک نمبر 134 سولہ ایل، دوسرے لڑکے محمد عنصر ولد حق نواز کا تعلق 89 پندرہ ایل سے ہے۔
قتل ہونے والے تمام افراد حجام کی دکان پر کام کرتے تھے، جاں بحق ہونیوالے افراد میں دو سگے بھائی تھے۔ سانحہ گوادر پر ڈپٹی کمشنر خانیوال نے ڈپٹی کمشنر گوادر سے رابطہ کر کے جاں بحق افراد کی لاشیں خانیوال بھجوانے کےضروی اقدامات کرنے کا کہا تھا۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں