تازہ ترین
آئی ایم ایف نے قومی مالیاتی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں کٹوتی کا مطالبہ کردیا
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دوسرے روز عالمی مالیاتی ادارے نے وفاق اور صوبوں کے درمیان محاصل کی تقسیم پر اعتراض اٹھا دیا، وفاق کے فنڈز ناکافی قرار دیتے ہوئے قومی مالیاتی ایوارڈ ( این ایف سی) پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔
عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ مذاکرات سے واقف وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ دوسرے دن کے مذاکرات میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے وفد نے وفاق کے پاس این ایف سی کے تحت فنڈز کو ناکافی قرار دیتے ہوئے این ایف سی فارمولے پرنظرثانی کا مطالبہ کیا۔
ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد نے وفاقی اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم میں عدم توازن دور کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ صوبے اور وفاق قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ پر نظر ثانی کریں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف نے پی آئی اے سمیت حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری پرپلان طلب کیا ہے،پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بینکوں اور حکومت کے درمیان قرض ٹرم شیٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کمرشل بینکوں کیساتھ 12 فیصد تک شرح سود پر ٹرم شیٹ ایگریمنٹ ہو گا، کمرشل بینکوں کیساتھ قرض ٹرم شیٹ معاہدہ طے پائے جانے پر بینکوں سے این او سی ملے گا،حکومتی گارنٹیز سمیت ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر کے اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ آج مذاکرات کے دوسرے دن ٹیکس پالیسی، ایڈمنسٹریشن اور ریونیو پر ایف بی آر کے وفد کیساتھ مذاکرات ہوں گے،توانائی شعبے کے گردشی قرض اور پاور پرچیز ایگریمنٹ پر وزارت توانائی حکام مذاکرات کریں گے۔
مذاکرات کے دوران توانائی شعبے کا گردشی قرضہ کم، ایڈجسمنٹس بروقت اور ٹیرف بڑھانے کیلئے بات چیت ہو گی۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں