Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت نے روٹی کی قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کردیا

Published

on

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے بھی روٹی کی قیمت میں 5 روپے کمی  کا اعلان کردیا۔

وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ 100 گرام روٹی کی قیمت 15 اور200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے ہوگی۔

وزیر خوراک کا کہنا ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئےاس قسم  کےاقدامات اٹھاتے رہیں گے،عوام کو  ریلیف دینے کیلئے مزید انقلابی اور عوام دوست اقدامات اٹھائے جائینگے۔

ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت عوامی خدمت کے حوالے سے ایک بار پھر بازی لے گئی ہے۔

صوبائی وزیر خوارک نے کہا کہ روٹی کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کا اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین