Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جس نے سستی روٹی بیچنی ہے ڈی سی آفس میں تنور لگائے، راولپنڈی کے تاجروں کی احتجاج کی دھمکی

Published

on

صدر آل پاکستان انجمن تاجران کاشف چوہدری اور نانبائی ایسوسی ایشن کےعہدیداروں کا کہنا ہے کہ حکومت آٹے کی بوری دو سو روپے کم کرکے روٹی دس روپے کمی کیساتھ فروخت کرانا چاہتی ہے۔ نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر اور نائب صدر کو اغواء کیا گیا ان کی بازیابی تک مزاکرات نہیں ہونگے۔ پہلے مرحلے میں احتجاج اور دوسرے میں ہڑتال پر مجبور ہونگے۔جس نے سستی روٹی دینی ہے وہ ڈی سی آفس میں تندور لگائے۔

راولپنڈی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران کاشف چوہدری نے کہا کہ اگر ایسے اغوا ہوتے رہے تو جمہوریت کے دعوے دار کس منہ سے عوام کی ترجمانی کریں گے۔ریاست جواب دینے سے قاصر ہے اور 18 گھںٹے گزر گئے ہیں۔کوئی بتانے کو تیار نہیں کہ ان نمائندوں کو کچے کے ڈاکو اٹھا کر لے گئے یا پکے کے ڈاکو؟

کاشف چوہدری نے کہا کہ مطالبہ کرتا ہوں فوری طور پر شفیق قریشی اور سردار مشتاق کے اغوا کا مقدمہ درج کیا جائے۔ عدم بازیابی کی صورت میں احتجاج اور شٹرڈاون کریں گے اور ملک کی تاجر تنظیمیں انکے ساتھ کھڑی پوں گی۔

خورشید قریشی جنرل سیکرٹری نان بائی ایسوسی ایشن راولپنڈی نے کہا کہ صدر شفیق قریشی اور سینئر نائب صدر سردار شفیق کہاں ہیں؟ کچھ پتا نہیں ہے، انتظامیہ ہمارا موقف بھی سنے،اگر عہدیداروں کو شام تک رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کی جانب جائیں گے۔

سجاد عباسی صدر کیپیٹل نان بائی ایسوسی ایشن اسلام آباد نے کہا کہ حکومت پنجاب نے رات کی تاریکی میں بند کمروں میں بیٹھ کر روٹی کی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ حکومت پنجاب کو وارننگ ہے کہ نمائندگان کی بازیابی تک بات نہیں ہوگی۔ مذاکرات صرف برابری کی سطح پر ہوں گے۔ حکومت بنیادی چیزوں کو کنٹرول کرے، بجلی گیس کی قیمتیں کہاں پہنچ گئی ہے۔ریاست نے اسطرح دبوچنے،دباو میں لانے کی کوشش کی تو ملک بھر کی نان بائی سڑکوں پر ہوں گے۔

سجاد عباسی نے کہا کہ جس نے سستی روٹی دینی ہے وہ ڈی سی افس میں تندور میں لگائے۔

انہوں نے اپیل کی کہ آرمی چیف، چیف جسٹس، وزیر اعظم اور وزیر اعلی ان کے نمائندگان کی بازیابی کیلئے اقدامات کریں۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین11 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین13 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان13 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان15 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین