Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

9 مئی کے حملوں کی جڑیں عمران خان کی تقریروں میں ملتی ہیں، شہباز شریف

Published

on

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ریاست، اس کی علامتوں اور حساس تنصیبات پر حملے ہوئے،حملے کی جڑیں عمران نیازی کی تقاریر کے مندرجات میں پوشیدہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پر لکھا کہ عمران نیازی نے اپنی سیاسی تحریک کو حق اور باطل کے درمیان جنگ قرار دیا،عمران نیازی نے موقف کی پذیرائی کیلئے آزادانہ طور پر مذہبی تصویر کشی کی،مسلسل مسلح افواج،آرمی چیف کو بدنام کیا اور حملے کئے،بہت چالاکی سے حقیقی آزادی کے نعروں کےساتھ گروہ تیار کیا گیا۔


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گروہ تیار کرنے کا مقصدانہیں تشدد پراکسانا تھا،اس کا مشاہدہ 9 مئی کو سامنے آیا، ان کی تقاریرسنیں،آپ کو آپ کے جواب مل جائیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین