Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

سیریل کلر جاوید اقبال پر بنی فلم’ککڑی‘ نمائش کے لیے پیش

Published

on

بدنام زمانہ قاتل جاوید اقبال کی زندگی پربننے والی فلم ککڑی پاکستانی سینما گھروں پرنمائش کے لیے پیش کردی گئی۔

100بچوں کے قاتل جاوید اقبال کی زندگی پربننے والی فلم جاوید اقبال گذشتہ کئی عرصے سے فلمی دنیاسے منسلک اورشائقین فلم میں ہرخاص وعام کی گفتگو کا مرکزرہی ہے۔

فلم کے ڈائریکٹرابوعلیحہ نے اس فلم کے نام اورکچھ مناظر ومکالموں پراعتراض کی وجہ سے فلم میں کچھ ترامیم کی ہیں،مذکورہ فلم آج سے کراچی سمیت ملک کے سینما گھروں پرککڑی کے نام سے ریلیز کردی گئی،(واضح رہے کہ جاوید اقبال کی عرفیت ککڑی تھا)فلم میں جاوید اقبال کا کرداراداکاریاسر حسین جبکہ اداکارہ عائشہ عمر پولیس آفیسر کے روپ میں فلم کی کاسٹ میں شامل ہے۔

فلم جاوید اقبال کی نمائش کی تیاریاں یکم جنوری سن 2022کو کراچی میں ہونی تھی ،تاہم کچھ اعتراضات کے سبب یہ نمائش ملتوی کردی گئی تھی۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین