لائف سٹائل
عیدالاضحیٰ پر پیش کی جانے والی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کی تعارفی تقریب
سی پرائم نے اپنی آنے والی فیچر فلم "تیری میری کہانیاں "کی پہلی جھلکیاں جاری کردیں۔
"تیری میری کہانیاں ” کو یہ فخر حاصل ہے کہ یہ حال ہی میں پاکستانی سینما میں پیش کی جانے والی سب سے زیادہ اسٹارکاسٹ پر مبنی فلم ہے جس میں ایک اسکرین پر بین الاقوامی نام جگمگا رہے ہیں،
اس کا اعلان سی پرائم کے یو ٹیوب چینل کے بعد مزکورہ فلم کا تعارفی تقریب کا انعقاد گذشتہ شب مقامی ہوٹل میں کیا گیا، اس رنگارنگ تقریب میں مہوش حیات، وہاج علی، رمشا خان, شہریار منور، مانی،ہرا مانی،لیلیٰ واسطی،صبا پرویز و دیگر شوبز فنکاروں نے شرکت کی۔
فلم تیری میری کہانیاں میں مہوش حیات، ندیم بیگ کے پروجیکٹ میں جلوہ گر ہورہی ہیں اور ان کے ساتھ پاکستان میں آج کے دور کے مقبول فنکار وہاج علی پہلی مرتبہ سلور اسکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
انڈسٹری کے ایک اورناموراداکارزاہد احمد بھی اپنی پرکشش شخصیت کے ساتھ مقبول ترین ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس کے ہمراہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
ان کے علاوہ آپ اسکرین کی دنیا میں پہلی مرتبہ قدم رکھنے والے جوڑے شہریارمنور اور رمشا خان کو بھی دیکھیں گے۔ آخر میں آپ کے فیورٹ میاں بیوی، حرا اور مانی بھی پہلی مرتبہ ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے۔
فلم تقسیم کار ادارے آئی ایم جی سی کی جانب "تیری میری کہانیاں ” عیدالاضحی کے موقع پرڈسٹری معروف کہانی کاروں خلیل الرحمن قمر،واسع چودھری اورعلی عباس نقوی اور باسط نقوی کے اشتراک سے ریلیز کی جارہی ہے۔
ان کے ساتھ فلم کے ڈائریکٹرز میں نبیل قریشی،ندیم بیگ اورسلوراسکرین پرپہلی مرتبہ بطورڈائریکٹرکام کرنے والی ناموراداکارہ،ڈائریکٹراورپرڈیوسر مرینہ خان بھی شامل ہیں۔
سیمیں نوید کا اس موقع پرکہناتھا کہ سی پرائم ایک ساتھ اتنے بڑے ناموں کی پیشکش ہمارے لیے انتہائی ولولہ انگیز وقت ہے،عوام کی زبردست پذیرائی نے ہمارے حوصلے بلندکردیے،ایسی پر جوش پذیرائی متوقع تھی اور ہم بھی اتنے ہی پر جوش ہیں۔سلور اسکرین پر اس سے پہلے کبھی بھی ایسی شاندار مووی دیکھی گئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی