Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

عیدالاضحیٰ پر پیش کی جانے والی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کی تعارفی تقریب

Published

on

سی پرائم نے اپنی آنے والی فیچر فلم  “تیری میری کہانیاں “کی پہلی جھلکیاں جاری کردیں۔

 “تیری میری کہانیاں ” کو یہ فخر حاصل ہے کہ یہ حال ہی میں پاکستانی سینما میں پیش کی جانے والی سب سے زیادہ اسٹارکاسٹ پر مبنی فلم ہے جس میں ایک اسکرین پر بین الاقوامی نام جگمگا رہے ہیں،

اس کا اعلان سی پرائم کے یو ٹیوب چینل کے بعد مزکورہ فلم کا تعارفی تقریب کا انعقاد گذشتہ شب مقامی ہوٹل میں کیا گیا، اس رنگارنگ تقریب میں  مہوش حیات، وہاج علی، رمشا خان, شہریار منور، مانی،ہرا مانی،لیلیٰ واسطی،صبا پرویز و دیگر شوبز فنکاروں نے شرکت کی۔

فلم تیری میری کہانیاں میں مہوش حیات، ندیم بیگ کے پروجیکٹ میں جلوہ گر ہورہی ہیں اور ان کے ساتھ پاکستان میں آج کے دور کے مقبول فنکار وہاج علی پہلی مرتبہ سلور اسکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

انڈسٹری کے ایک اورناموراداکارزاہد احمد بھی اپنی پرکشش شخصیت کے ساتھ مقبول ترین ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس کے ہمراہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

ان کے علاوہ آپ اسکرین کی دنیا میں پہلی مرتبہ قدم رکھنے والے جوڑے شہریارمنور اور رمشا خان کو بھی دیکھیں گے۔ آخر میں آپ کے فیورٹ میاں بیوی، حرا اور مانی بھی پہلی مرتبہ ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے۔

فلم تقسیم کار ادارے آئی ایم جی سی کی جانب “تیری میری کہانیاں ”  عیدالاضحی کے موقع پرڈسٹری معروف کہانی کاروں خلیل الرحمن قمر،واسع چودھری اورعلی عباس نقوی اور باسط نقوی کے اشتراک سے ریلیز کی جارہی ہے۔

ان کے ساتھ فلم کے ڈائریکٹرز میں نبیل قریشی،ندیم بیگ اورسلوراسکرین پرپہلی مرتبہ بطورڈائریکٹرکام کرنے والی ناموراداکارہ،ڈائریکٹراورپرڈیوسر مرینہ خان بھی شامل ہیں۔

سیمیں نوید کا اس موقع پرکہناتھا کہ سی پرائم ایک ساتھ اتنے بڑے ناموں کی پیشکش ہمارے لیے انتہائی ولولہ انگیز وقت ہے،عوام کی زبردست پذیرائی نے ہمارے حوصلے بلندکردیے،ایسی پر جوش پذیرائی متوقع تھی اور ہم بھی اتنے ہی پر جوش ہیں۔سلور اسکرین پر اس سے پہلے کبھی بھی ایسی شاندار مووی دیکھی گئی۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین