شوبز
ڈرامہ مینٹل پیس 6 دسمبر سے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں پیش کیا جائے گا
کرشن چندرکے ناول سے ماخوذ ڈرامہ مینٹل پیس 6دسمبرسے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں پیش کیاجائےگا۔
نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا)کے سی ای اوجنید زبیری نے تھیٹرپلے مینٹل پیس کے ڈائریکٹراورکاسٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی،جس میں ان کا کہناتھا کہ مینٹل پیس ڈرامے کے رائٹر،ڈائریکٹرناپا کے گریجویٹ ذکی اللہ خان ہیں،ڈرامہ 6سے10دسمبرکے دوران ضیا محی الدین تھیٹرمیں پیش کیاجائےگا۔
ان کا کہناتھا کہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس نے ہمیشہ نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی ہے،ناپا کے سابق اسٹوڈنٹس کے لکھے ہوئے ڈراموں کو اسٹیج کرنا اسی جذبے کا حصہ ہے۔
جنید زبیری کا مزید کہناتھا کہ فنون لطیفہ کا یہ تسلسل اسی اندازمیں سن 2024میں بھی برقراررکھاجائےگا،اس تناظرمیں نئے رائٹرکو خاص فوقیت دی جارہی ہے کہ وہ ان کا انتخاب کیاجائے،جہاں تیکنیکی مہارت درکارہو توان کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے تاکہ وہ اپنے اچھے موضوعات پرمبنی ڈراموں کو ناپا کے پلیٹ فارم سے پیش کرسکیں۔
ڈرامہ مینٹل پیس کے ڈائریکٹرذکی اللہ کا اس موقع پرکہناتھاکہ تھیٹرپلے کرشن چندر کے ناول کی ایک کہانی سے اخذکیاگیا ہے،جس کا کل دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ ہے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ کاسٹیوم ڈرامہ ہونے کی وجہ سے فنکاروں کے لباس اورپرفارمنس کے دورن لب ولہجے کے لیے کافی محنت کی گئی ہے،کہانی ایک ایسے فرد کے گردگھومتی ہے،جو یکے بعد دیگرے چارشادیاں کرلیتاہے،اس کے بعد اس فرد کی زندگی کے پیچ وخم کی شروعات ہوتی ہے،پریس کانفرنس کے آخرمیں کاسٹ میں شامل فنکاروں نے کچھ مناظرکو پرفارم کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی