Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

ڈرامہ مینٹل پیس 6 دسمبر سے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں پیش کیا جائے گا

Published

on

کرشن چندرکے ناول سے ماخوذ ڈرامہ مینٹل پیس 6دسمبرسے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں پیش کیاجائےگا۔

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا)کے سی ای اوجنید زبیری نے تھیٹرپلے مینٹل پیس کے ڈائریکٹراورکاسٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی،جس میں ان کا کہناتھا کہ مینٹل پیس ڈرامے کے رائٹر،ڈائریکٹرناپا کے گریجویٹ ذکی اللہ خان ہیں،ڈرامہ 6سے10دسمبرکے دوران ضیا محی الدین تھیٹرمیں پیش کیاجائےگا۔

ان کا کہناتھا کہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس نے ہمیشہ نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی ہے،ناپا کے سابق اسٹوڈنٹس کے لکھے ہوئے ڈراموں کو اسٹیج کرنا اسی جذبے کا حصہ ہے۔

جنید زبیری کا مزید کہناتھا کہ فنون لطیفہ کا یہ تسلسل اسی اندازمیں سن 2024میں بھی برقراررکھاجائےگا،اس تناظرمیں نئے رائٹرکو خاص فوقیت دی جارہی ہے کہ وہ ان کا انتخاب کیاجائے،جہاں تیکنیکی مہارت درکارہو توان کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے تاکہ وہ اپنے اچھے موضوعات پرمبنی ڈراموں کو ناپا کے پلیٹ فارم سے پیش کرسکیں۔

ڈرامہ مینٹل پیس کے ڈائریکٹرذکی اللہ کا اس موقع پرکہناتھاکہ تھیٹرپلے کرشن چندر کے ناول کی ایک کہانی سے اخذکیاگیا ہے،جس کا کل دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ کاسٹیوم ڈرامہ ہونے کی وجہ سے فنکاروں کے لباس اورپرفارمنس کے دورن لب ولہجے کے لیے کافی محنت کی گئی ہے،کہانی ایک ایسے فرد کے گردگھومتی ہے،جو یکے بعد دیگرے چارشادیاں کرلیتاہے،اس کے بعد اس فرد کی زندگی کے پیچ وخم کی شروعات ہوتی ہے،پریس کانفرنس کے آخرمیں کاسٹ میں شامل فنکاروں نے کچھ مناظرکو پرفارم کیا۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین11 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین13 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان13 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان15 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین