Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

حادثہ نشے کی وجہ سے نہیں ہوا تھا، میں گاڑی چلاتے ہوئے سو گئی تھی، نمرہ خان

Published

on

پاکستانی معروف اداکارہ اور ماڈل نمرہ خان نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں اداکارہ نے فیشن میگزین کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی کے بعد طلاق اور ماضی میں پیش آنے والے خطرناک روڈ حادثے سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے تصدیق کی کہ حادثے کے بعد جب ان کے خون کے نمونے لیے گئے تو دیگر ٹیسٹ کے ساتھ نشے کا ٹیسٹ بھی کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ میں شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کر رہی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔

تاہم تمام ٹیسٹ کی رپورٹس نے ثابت کردیا کہ میں کسی قسم کے نشے میں نہیں تھی بلکہ گاڑی چلاتے ہوئے غشی کی کیفیت طاری ہوگئی تھی جس کی وجہ سے پتہ نہیں چلا کہ کب گاڑی چلاتے چلاتے سو گئی اور سر اسٹیئرنگ پر جاگرا اور ایک پیر ایکسیلیٹر پر تھا جس کی وجہ سے گاڑی کی رفتار 180 تک پہنچ گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑی فوج کی جیپ سے ٹکرائی تھی، بعدازاں فوجیوں نے ہی انہیں ریسکیو کیا اور اسپتال لے گئے۔

نمرہ خان نے بتایا کہ اس حادثے کے بعد 4 دن وینٹ اور 19 دن تک کوما میں رہی، جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹ چکی تھیں اور آج بھی ٹانگ میں راڈ (سلاخ) ہے جس کی وجہ سے اکثر ایئر پورٹ پر مسئلہ بھی ہوتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس حادثے میں زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں اور وہ بھی اس لیے کہ اس دن سفر پر نکلنے سے قبل صدقہ دے کر نکلی تھی اسی لیے بچ گئی ورنہ ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین14 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین