ٹاپ سٹوریز
تحریک انصاف کی سیاست الزامات سے بڑھ کر دہشتگرد حملوں میں بدل گئی، وفاقی کابینہ،امن کے لیے فوج تعیناتی کی منظوری
وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف کے پرتشدد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کی صورت حال پر قابو پانے کے لیے وزارت داخلہ کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت پنجاب، خیبر پختونخوا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے آر سٹریٹ واشنگٹن ڈی سی میں واقع پاکستان چانسری کی پرانی عمارت سب سے بہترین آفر میں فروخت کرنے کی منظوری بھی دی۔
پنجاب، کے پی اور اسلام آباد میں فوج تعیناتی کی منظوری
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورت حال پر غور کیا گیا،وفاقی کابینہ نے مختلف شہروں میں پر تشدد واقعات کے دوران املاک کو نقصان پہنچے جانے کی شدید مذمت کی. امن و امان کی صورت حال کی پیش نظر وفاقی کابینہ نے وفاقی وزارت داخلہ کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پاکستان فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی. مزید براں وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں بھی پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
دہشتگردی اور ملک دشمنی برداشت نہیں
اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیاگیا۔اجلاس نے پاکستان تحریک انصاف اور اس کے چئیرمین عمران خان کی طرف سے ایک عرصے سے مسلسل اداروں اور ان کی قیادت کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ قاتلانہ حملوں سے لے کر قومی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے تک کے مذموم الزامات ایک تسلسل کے ساتھ عائد کئے جارہے ہیں۔اجلاس نے نشاندہی کی کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کاسوچے سمجھے منصوبے کے تحت حساس اداروں اور ان کے افسران کو نشانہ بنانا ایک تسلسل ہے جو اب حساس اداروں اور عمارات پردہشت گردانہ حملوں میں تبدیل ہوچکا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔ یہ رویہ پی ٹی آئی کی ماضی کی روش اور طرزعمل کے عین مطابق ہے بلکہ اس میں اب مزید شدت آگئی ہے۔ یہ آئینی، قانونی یا جمہوری رویہ نہیں بلکہ دہشت گردی اور ملک دشمنی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجاسکتا۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اجلاس نے قرار دیا کہ کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے ٹھوس شواہدپر مبنی سنگین مقدمے میں نیب نے ایک قانونی عمل کے ذریعے عمران خان کو گرفتا رکیا جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قانونی قرار دیا۔احتساب عدالت نے تفصیلی بحث اور سماعت کے بعدبھی اس گرفتاری کو قانونی قرار دیا ہے لیکن اس کے باوجود پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر پورے ملک میں امن وامان کی سنگین صورتحال پیدا کردی گئی ہے
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اجلاس نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت کے اکسانے پر چند سو دہشت گردوں اور مسلح جتھوں کے ملک میں جلائو گھیرائو، حساس سرکاری ونجی املاک کو آگ لگانے، توڑپھوڑ، ساز وسامان اور آلات کی لوٹ مار، ریڈیو پاکستان، اے پی پی اور پی ٹی وی کے انفراسٹرکچر پر حملوں، قومی نشریات رکوانے کی کوشش، گاڑیاں اور ریکارڈ نذرآتش کرنے، شہریوں اور سرکاری اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعات کی شدید مذمت کی۔ اجلاس نے ایدھی اوردیگر ایمبولنسز کے مریضوں کو نکال کر گاڑیاں جلانے سمیت دیگر مقامات پر مسافر شہریوں کو محصور اور ہراساں کرنے کے واقعات جیسی کھلی دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔
اجلاس نے غازیوں اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی، پشاور میں چاغی ماڈل کو آگ لگانے جیسے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ آئین اور قانون کے تحت احتجاج اگرچہ ایک بنیادی جمہوری حق ہے جسے آئین اور قانون کی متعین حدوں کے اندر ہونا چاہیے لیکن کسی بھی مہذب ملک اور معاشرے میں اس نوع کی لاقانونیت کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اجلاس نے طے کیا کہ آئین اور قانون کے منافی سرگرمیوں کو آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے، دہشت گرد ی اور توڑ پھوڑ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ ریاستی وسرکاری اداروں، نجی املاک، عوام کے جان ومال کے تحفظ آئین اور قانون کے مطابق موثر اقدامات کئے جائیں۔ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس فرض کی تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
کنگ چارلس نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی
وزیرِ اعظم نے کابینہ کو اپنے دورہء برطانیہ سے آگاہ کیا. انہوں نے کہا کہ انکا برطانیہ کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ انہوں نے کنگ چارلس سوم کو ان کی تاجپوشی پر مبارکباد دی اوران تک پاکستانی عوام کی نیک خواہشات پہنچائیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ انہوں نے کنگ چارلس سوم کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی۔
وزیراعظم نے کہا کہ برطانوی وزیرِ اعظم رشی سینک سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا. انہوں نے کہا کہ تاجپوشی کی تقریبات کے دوران ان کی دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ہوئیں جن میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر گفتگو ہوئی۔
واشنگٹن میں چانسری کی پرانی عمارت فروخت کرنے کی منظوری
وفاقی کابینہ نے آر سٹریٹ واشنگٹن ڈی سی میں واقع پاکستان چانسری کی پرانی عمارت سب سے بہترین آفر میں فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ مذکورہ عمارت کے لیے 7.1 ملین ڈالرز کی آفر آ چکی ہے۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی براے توانائی کے 28 اپریل 2023 میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 28 اپریل اور 10 مئی 2023 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔.
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور