تازہ ترین

صدر مملکت نے اعلیٰ عدلیہ میں 3 ججز کے تعیناتی کی منظوری دے دی

Published

on

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےاعلیٰ عدلیہ میں  تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی،جسٹس نعیم اختر افغان کی بطور جج سپریم کورٹ  تعیناتی کی منظوری  دی گئی۔ جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہیں۔

صدر مملکت نے جسٹس نعیم اختر افغان کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت دی۔

بلوچستان ہائیکورٹ  کے سینئر ترین جج جسٹس محمد ہاشم خان  کاکڑ کی بطور قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی۔صدر مملکت نے جسٹس محمد ہاشم خان کی بطور قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت دی۔

صدر مملکت نے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دی،جسٹس ملک شہزاد احمد خان لاہورہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں،صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت دی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version