ٹاپ سٹوریز
مہنگائی کی رفتار تیز، انڈے،دال چنا، ماش، مسور، چاول اور گوشت سمیت 11 اشیائیے ضروریہ کی قیمت میں اضافہ
ملک میں مہنگائی کی رفتار تیزہو گئی۔ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 44 فیصد سے تجاو کرگئی۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں 21 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر کی اوسطا قیمت 20 روپے اضافے سے 144 روپے ہوگئی۔
دال چنا، ماش، مسور، گوشت، چاول، انرجی سیور، گڑ، بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق پیاز 17 روپے اضافے سے 211 روپے فی کلو تک پہنچ گیا، انڈے 16 روپے اضافے سے 416 روپے فی درجن ہوگئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی سلنڈر 75 روپے اضافے سے 3355 روپے ہوگیا۔
دال چنا، ماش، مسور، گوشت، چاول، انرجی سیور، گڑ، بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
دال مونگ، چینی، گھی، آلو، لہسن سمیت اٹھ اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی۔