Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سندھ ہائیکورٹ نے ہزاروں ملازمین ریگولر کرنے کی 48 درخواستیں مسترد کردیں

Published

on

سندھ ہائیکورٹ نے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے کے متعلق 48درخواستیں مسترد  کر دیں، فیصلہ جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے کیا۔

درخواست دائر کرنیوالوں میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے 3350ملازمین بھی شامل  ہیں۔

پیپلز لیبر یونین کا کہنا ہے کہ فیصلے کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کرینگے۔

درخواست گزاروں کے وکیل شعاع النبی ایڈووکیٹ نے کہا کہ 2018میں عدالت نے 500سے زائد ملازمین کو ریگولرائز کیا تھا،اسی فیصلے کے بنیاد پر یہ درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

شعاع النبی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پہلے کیے گئے فیصلے بعد کے مقدمات کے لیے نظیر بنتے ہیں ،لیکن اس فیصلے میں انحراف کیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین