Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بحیرہ عرب میں طوفان شدت اختیار کر گیا،100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں

Published

on

بحیرہ عرب سے اٹھنے والا طوفان مزید شدت پکڑ گیا،کراچی سے فاصلہ 1200 کلومیٹر رہ گیا۔

 محکمہ موسمیات کراچی کے ٹروپیکل وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق سائیکلون کاکراچی سے فاصلہ مزید کم ہوگیا،انتہائی شدید سمندری طوفان بیپر جوئے، شمال/شمال مغربی سمت میں مسلسل آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

طوفان کے اردگرد 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے تندوتیز ہوائیں چل رہی ہیں،اس وقت کراچی سے تقریباً 1200 جنوب کے فاصلے پر ارض 14.0N اور طول 66.2E پر  ہے،یہ شمال مغربی سمت میں مزید آگے بڑھے گااور شدت اختیار کرے گا،ابھی تک پاکستان کے ساحل کے کسی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین