دنیا
اقوام متحدہ انسانی حقوق کمشنر نے بھارت اور چین میں دفتر کا مطالبہ کردیا
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے بھارت اور چین میں اقوام متحدہ انسانی حقوق دفتر کی موجودگی کے لیے بھرپور سیاسی حمایت کا مطالبہ کردیا۔
والکر تورک، جنہوں نے پچھلے سال کے آخر میں انسانی حقوق کمشنر کا عہدہ سنبھالا، نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے افتتاحی اجلاس میں کمیشن کے ساتھ تعاون بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
والکر تورک نے کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے زیادہ تعاون اور کام کی ضروت ہے، اس حوالے سے چین اور بھارت میں بھی انسانی حقوق کمیشن کی موجودگی ضروری ہے۔
Rape, sexual slavery, forced marriage & all forms of conflict related sexual violence must be banished to history.
I urge all actors: STOP using women’s & girls’ bodies as battlefields.
This scourge must end now.
And it starts with justice + services for victims & survivors. pic.twitter.com/Yg0MoAg6i8
— Volker Türk (@volker_turk) June 19, 2023
والکر تورک نے ٹویٹر پیغام پر لکھا کہ عصمت دری، جنسی غلامی، جبری شادی اور ہر قسم کے تنازعات سے متعلق جنسی تشدد کو اب تاریخ کا حصہ بن جانا چاہئے۔ میں ان امور میں ملوث تمام عناصر تمام سے درخواست کرتا ہوں خواتین اور لڑکیوں کے جسموں کو میدان جنگ کے طور پر استعمال کرنا بند کریں،یہ لعنت اب ختم ہونی چاہیے،اور ایسا متاثرین اور زندہ بچ جانے والوں کے لیے انصاف اور اس کے لیے خدمات سے شروع ہوتا ہے۔