Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

اقوام متحدہ انسانی حقوق کمشنر نے بھارت اور چین میں دفتر کا مطالبہ کردیا

Published

on

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے بھارت اور چین میں اقوام متحدہ انسانی حقوق دفتر کی موجودگی کے لیے بھرپور سیاسی حمایت کا مطالبہ کردیا۔

والکر تورک، جنہوں نے پچھلے سال کے آخر میں انسانی حقوق کمشنر کا عہدہ سنبھالا، نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے افتتاحی اجلاس میں کمیشن کے ساتھ تعاون بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

والکر تورک نے کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے زیادہ تعاون اور کام کی ضروت ہے، اس حوالے سے چین اور بھارت میں بھی انسانی حقوق کمیشن کی موجودگی ضروری ہے۔

والکر تورک نے ٹویٹر پیغام پر لکھا کہ عصمت دری، جنسی غلامی، جبری شادی اور ہر قسم کے تنازعات سے متعلق جنسی تشدد کو اب تاریخ کا حصہ بن جانا چاہئے۔ میں ان امور میں ملوث تمام عناصر تمام  سے درخواست کرتا ہوں خواتین اور لڑکیوں کے جسموں کو میدان جنگ کے طور پر استعمال کرنا بند کریں،یہ لعنت اب ختم ہونی چاہیے،اور ایسا متاثرین اور زندہ بچ جانے والوں کے لیے انصاف اور اس کے لیے خدمات سے شروع ہوتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین