Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب، سندھ،خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں تیز آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Published

on

محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ پالائی اور جنوبی پنجاب میں کچھ مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دیر، سوات،  چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،پشاور، چارسدہ میں آندھی جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ،بنوں، ٹانک، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بھکر،میانوالی، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا، جوہرآباد، خوشاب،بہاولپور میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بہاولنگر، رحیم یار خان ،لیہ ، فیصل آباد، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، مری، گلیات سمیت خطۂ پوٹھوہار میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی و جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں  موسم جزوی ابر آلود  رہے گا۔  کوئٹہ، ژوب،بارکھان ،سبی ، چمن، پشین، نوشکی، نصیر آباد، قلعہ سیف اللہ، قلات، لسبیلہ، خضدار اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں  سکھر ، خیرپور ، گھوٹکی، لاڑکانہ،میرپورخاص ، سانگھڑ ، تھرپارکر ، عمرکوٹ، کشمور، کراچی اور گردونواح  میں  آندھی جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

گلگت بلتستان اور  کشمیرمیں تیز ہواؤں آندھی  گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے، کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین13 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین14 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین16 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین18 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان18 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین