Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اگر کوئی سوچتا ہے کہ وہ اکیلے ملک چلا سکتا ہے تو اس کی غلط فہمی ہے،شاہد آفریدی

Published

on

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے تکریم شہدا کی تقریب میں خطاب کیا اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص ملک کو اکیلے نہیں چلا سکتا، گر کوئی  ایسے سوچتا بھی ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔

سابق کپتان نے اپنے خطاب میں کہا کہ  اس ملک کیلئے ہمارے بڑوں نے قربانیاں دی ہیں، قربانی کا وقت ہوتا ہے، فی الحال ملک کو تعمیر و ترقی کی ضرورت ہے، ہمیں مل کر اس ملک کو  ترقی اور کامیابی کی طرف گامزن کرنا چاہئے۔

شاہد آفریدی کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور پی ٹی آئی سپورٹرز کی جانب سے شاہد آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا یا جا رہا ہے۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین