Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور، اسلام آباد میں تیز بارش کی پیشگوئی،پنجاب کے اکثر اضلاع میں آندھی اور بونداباندی کا امکان

Published

on

اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے،محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا کی پیش گوئی کی ہے۔ اور کہا ہے کہ اسلام آباد میں بعض مقامات پر ژالہ باری تیز بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دیر، سوات،  چترال، کوہستان، مانسہرہ، بالاکوٹ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، ہری پور، میں   آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ،بنوں، ٹانک، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں   آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں بھکر،میانوالی، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا،جوہر آباد،خوشاب،بہاولپور، بہاولنگر، لیہ میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

فیصل آباد، ساہیوال، لاہور، قصور،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ،  راولپنڈی، جہلم ، اٹک، چکوال، مری اور گلیات میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات اورلاہورمیں موسلادھار بارش ژالہ باری  کا بھی امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،

 بارکھان، موسی خیل، لسبیلہ، خضدار اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا،

سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور گر دو نواح میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،گلگت بلتستان اور  کشمیر   میں تیز ہواؤں آندھی  گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے

 کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین