Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ٹوکن ٹیکس، ایکسائز نے شاہد آفریدی کی گاڑی روک لی، آن لائن ادائیگی کر کے روانہ

Published

on

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلے۔ شاہد آفریدی کی گاڑی کو کینال روڈ پر ایکسائز نے روکا اور ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی کا علم ہونے پر فوری طور پر ۤن لائن ادائیگی کردی گئی۔

ڈائریکٹر ایکسائز چوہدری آصف کے مطابق اے ڈی آر 500ٹیکس ڈیفالٹر گاڑی کو کینال روڈ پر ایکسائز کی جانب سے روکا گیا،گاڑی میں معروف کرکٹر شاہد آفریدی ڈرائیور کے ساتھ ائیر پورٹ جارہے تھے۔

چوہدری آصف کا کہنا ہے کہ ایکسائزحکام نے سٹار کرکٹر کوآگاہ کیا کہ گاڑی ٹوکن ٹیکس نادہندہ ہے اور26835روپے واجب الادا ہیں،شاہد آفریدی نے میزبان علی احسن کو فون کرکے فوری آن لائن ٹیکس کی ادائیگی کروائی۔

شاہد آفریدی نے ایکسائز ٹیم کے رویے کو سراہا اورشہریوں کو بروقت ٹیکس ادائیگی کی درخواست کی، ٹیکس ادائیگی کے بعد معروف کرکٹر ائیر پورٹ کےلئے روانہ ہوگئے۔۔

Continue Reading
2 Comments

2 Comments

  1. StephenFal

    جون 29, 2024 at 7:00 شام

    mexico pharmacies prescription drugs: cmqpharma.com – mexican border pharmacies shipping to usa

  2. Donaldtof

    جون 29, 2024 at 11:03 شام

    buying from online mexican pharmacy
    https://cmqpharma.com/# mexican mail order pharmacies
    pharmacies in mexico that ship to usa

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین