Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

توشہ خانہ، عمران خان، بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج

Published

on

Petition against arrest in Toshakhana's fresh reference dismissed as ineffective

اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت دیگر افراد کے خلاف توشہ خانہ سے حاصل کی گئی گھڑیوں، کلف لنکس اور دیگر اشیا کی خرید و فروخت کے لیے مبینہ طور پر جعلی رسیدوں کے استعمال پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمے میں سابق مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر، سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری، فرحت شہزادی اور دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ وفاقی دارالحکومت میں ’آرٹ آف ٹائم‘ نامی دکان کے ایک ملازم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق یہ دکان مہنگی گھڑیوں کی خرید و فروخت کے کاروبار سے منسلک ہے۔

یہ مقدمہ دھوکہ دہی اور فراڈ جیسی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان سمیت نامزد دیگر افراد نے توشہ خانہ کے تحائف بیچنے کے لیے اُن کی دکان کے جعلی لیٹر ہیڈ اور رسیدیں استعمال کیں جس سے ان کے کاروبار کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

مدعی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انھوں نے کبھی وہ گھڑیاں، کف لنکس یا دیگر اشیا ان افراد سے نہ تو کبھی خریدیں اور نہ ہی فروخت کیں۔

اسلام آباد کے تھانہ کوہسار نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین