ٹاپ سٹوریز
جنس بدل سکتے ہیں ہیں نہ تعین کا اختیار ہے، وفاقی شرعی عدالت، خواجہ سراایکٹ کی دفعات2،3اور7 غیر شرعی قرار
وفاقی شرعی عدالت نے ٹرانس جینڈ ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا، وفاقی شرعی عدالت نے ایکٹ کی دفعہ 2 اور 3 کو اسلامی تعلیمات کے خلاف قرار دیتے ہوئے فیصلہ دیا کہ خواجہ سرا جنس تبدیل نہیں کرا سکتے، مرضی سے جنس کا تعین بھی نہیں کر سکتے۔
ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا، وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین نے فیصلہ جاری کردیا۔
وفاقی شرعی عدالت نے قرار دیا کہ خواجہ سرا اپنی جنس تبدیل نہیں کر سکتے،خواجہ سرا مرد یا عورت نہیں کہلوا سکتے،حکومت خواجہ سراؤں کو تمام حقوق دینے کی پابند ہے،اسلام خواجہ سراؤں کو تمام انسانی حقوق فراہم کرتا ہے۔
وفاقی شرعی عدالت نے قرار دیا کہ ٹرانسجینڈر ایکٹ کی سیکشن دو اور تین اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں،جسمانی خدوخال کے مطابق کسی کو مرد نہیں کہا جاسکتا۔
وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے میں ٹرانس جینڈر ایکٹ کے سیکشن سات کو بھی غیر اسلامی قراردیا گیا، عدالت نے قرار دیا کہ سیکشن 7 کے تحت مرضی سے جنس کا تعین کرکے کوئی بھی وراثت میں مرضی کا حصہ لے سکتا تھا،وراثت میں حصہ جنس کے مطابق ہی مل سکتا ہے، مرد یا عورت خود کو بائیولاجیکل جنس سے ہٹ کر خواجہ سرا کہے تو یہ غیرشرعی ہوگا۔
عدالت نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کے تحت بننے والے رولز بھی غیرشرعی قرار دیئے، عدالت نے قرار دیا کہ غیرشرعی قرار دی گئی دفعات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی