ٹاپ سٹوریز
ٹرمپ فوجداری مقدمے کا سامنا کرنے والے پہلے امریکی صدر، خفیہ دستاویزات کے مقدمہ میں فرد جرم عائد
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور قانونی مشکل کا سامنا ہے،سپیشل کونسل کی طرف سے دائر درخواست میں سابق صدر ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات پاس رکھنے کے سات الزامات میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ یہ ایک حیرت انگیز پیشرفت ہے اور کسی بھی سابق امریکی صدر کو پہلی بار ایسی صورتحال کا سامنا ہے۔
ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کے تحت الزامات کا سامنا ہے،انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے، ریکارڈ تلف کرنے، سازش اور گمراہ کن بیانات بھی فرد جرم کا حصہ ہیں۔
سابق صدر کسی بھی غلط اقدام سے انکار کرتے ہیں، انہیں اگلے ہفتے میامی کی عدالت میں طلب کیا گیا ہے،امریکی محکمہ انصاف اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ کیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے خفیہ دستاویزات غیرقانونی طور پر حاصل کرکے مس ہینڈل کیں؟ ٹرمپ یہ خفیہ دستاویزات صدارت کی مدت ختم ہونے پر فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ لے گئے تھے۔
صدر ٹرمپ پر اس سے پہلے رقم کے غلط اسستعمال اور اسے چھپانے کے مقدمہ میں مین ہٹن کی عدالت فرد جرم عائد کر چکی ہے۔
تفتیش کاروں نے ٹرمپ کے فلوریڈا میں موجود گھر سے 13 ہزار سرکاری دستاویزات برآمد کی تھیں جن میں ساے ایک سو دستاویزات پر خفیہ ہونے کا لیبل چسپاں تھا، ٹرمپ کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ تمام دستاویزات جن پر خفیہ کا لیبل چسپاں تھا پہلے ہی حکومت کو واپس کردی گئی تھیں۔
ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ اپنے دور صدارت میں انہوں نے ان دستاویزار کا ڈی کلاسیفائیڈ کردیا تھا لیکن ان کا وکیل عدالت میں یہ موقف اپنانے سے گریز کرتا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بنائے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر لکھا کہ میں معصوم شخص ہوں، ٹرمپ پر فوجداری کیس میں فرد جرم عائد ہوئی ہے اور وہ پہلے امریکی صدر ہیں جنہیں ایسی فردجرم کا سامنا ہے۔
ٹرمپ کو اس سے پہلے بھی فوجداری مقدمے کا سامنا ہے اور وہ ری پبلکن پارٹی کی طرف سے صدر کی دوڑ میں اب تک سب سے آگے ہیں۔
ٹرمپ پر مقدمات نے ری پبلکن ووٹر میں ان کی مقبولیت کو نقصان نہیں پہنچایا،ان کے مدمقانل صدارتی نامزدگی کے امیدوار بھی ان مقدمات پر تنقید پر مجبور ہیں۔
ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات کے مقدمہ کی تفتیش کرنے والے سپیشل کونسل، ایک اور مقدمہ میں بھی ٹرمپ کے خلاف تفتیش کر رہے ہیں اور یہ مقدمہ 6 جون 2021 کو کیپیٹل ہل پر حملے سے متعلق ہے۔
ٹرمپ کو جارجیا میں انتخابی نتائج بدلنے کی کوشش اور سازش کے مقدمے کا بھی سامنا ہے،
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی