کھیل

یوئیفا یورو کپ کوالیفائرز، فرانس ، انگلینڈ،ترکی، یوکرین اور فن لینڈ اپنے اپنے میچ جیتنے میں کامیاب

Published

on

یوئیفا یورو کپ  کوالیفائرز کے مقابلے جاری ہیں،ٹیموں کی تگ و دو جاری ہے، ساری ٹیمیں سر دھڑ کی بازی لگا رہی ہیں کہ کسی طرح یوروکپ 2024 کیلئے کوالیفائی کر لیں۔

یو رو کپ 2024 کوالیفائرز میں ، فرانس ، انگلینڈ،ترکی، یوکرین اور فن لینڈ کی ٹیمیں  اپنے اپنے میچز جیتنے میں کامیاب  ہو گئی ہیں، فرانس نے گبرالٹر کو 0-3، ، ترکی نے لٹاویا کو 2-3 ، انگلینڈ نے مالٹا کو 0-4 اور یوکرین نے میسی ڈونیا کو 2-3 سے شکست دے دی۔

یو رو کپ 2024  کے دیگر کوالیفائرز میں فن لینڈ نے سلوانیا کو 0-2،گریس نےآئرلینڈ کو 1-2،ارمانیا نے ویلز کو 2-4 ،اسرائیل کی ٹیم نے بیلاروس کو 1-2 ، ڈنمارک نے ناردرن آئرلینڈ کو 0-1، سوئزرلینڈ نے انڈورا کو 1-2اور قازقستان نے سین ماریو کو 0-3 سے شکست دی۔

یوئیفا یورو کپ 2024  کا آغاز جون 2024 سے ہو گا ، اور اس دفعہ یورکپ کی میزبانی جرمنی کرے گا اور برلن، ہیم برگ، میونچ،فرینکفرٹ،ڈورٹمنڈ اور دیگر  جرمن شہروں میں یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پنجہ آزما ہو نگی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version