دنیا
چین کوفوجی سرگرمیوں پرانتباہ،بیجنگ کے ساتھ تعمیری،مستحکم تعلقات چاہتے ہیں،جی سیون
جی سیون سربراہوں نے چین کو ایشیا پیسفک میں فوجی سرگرمیوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیجنگ کے ساتھ تعمیری اور مستحکم تعلقات چاہتے ہیں۔
ہیروشیما میں جی سیون ملکوں کے سربراہ اجلاس کے اعلامیہ میں چین کی فوجی اور اقتصادی سرگرمیوں پر خدشات کا ایک پہاڑ کھڑا کیا گیا لیکن دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور مغربی دنیا کے درمیان تناؤ کو بھڑکانے سے بچنے اور تعاون کا دروازہ بھی کھلا رکھنے کی کوشش کی گئی۔
جی سیون اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہم چین کے ساتھ تعمیری اور مستحکم تعلقات رکھنے کے لیے تیار ہیں، ہم چین کے ساتھ کھلے دل کے ساتھ روابط رکھنے اور چین کے ساتھ براہ راست تحفظات شیئر کرنے کی اہمیت سے آگاہ ہیں، ہماری پالیسیوں کا نکتہ نظر چین کو نقصان پہنچانا نہیں اور نہ ہی ہم چین کی اقتصادی پیشرفت کو روکنا چاہتے ہیں، ہم چین کے ساتھ اقتصادی مقاطعہ بھی نہیں چاہتے۔
جی سیون گروپ نے بحیرہ جنوبی چین میں چین کی فوجی سرگرمیوں پر خبردار کرتے ہوئے اس بات کو دہرایا کہ آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام عالمی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔
جی سیون نے چین پر زور دیا کہ وہ روس کو فوجی جارحیت سے روکنے،اور اسے یوکرین سے فوری اور غیر مشروط پر فوج واپس نکالنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی