پاکستان

بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب سنی اتحاد کونسل میں کیوں شامل نہیں ہوئے؟

Published

on

پوری پی ٹی آئی آئی سنی اتحاد میں چلی گئی  لیکن پی ٹی آئی  کے وزیراعظم  کیلئے نامز  دامیدوار عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں شامل نہ ہوئے،بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب آزاد حیثیت میں اسمبلی کا حصہ بنیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینا ہے،انٹرا پارٹی میں حصہ لینے کے لئے دونوں رہنمائوں نے سنی اتحاد میں شمولیت اختیار نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق بانی چئیرمین کے پینل سے بیرسٹر گوہر چئیرمین اور عمر ایوب جنرل سیکرٹری کے امیدوار ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version