تازہ ترین
مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، پی ٹی آئی قیادت
تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا آج کور کمیٹی میٹنگ میں عمران خان سے متعلق گفتگو ہوئی، عمران خان کے کیسز پر مشاورت کی گئی ،وکلا گروپس سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
شعیب شاہین نے کہا وکلا اور سیاسی گروہ سے متعلق کوئی اختلاف نہیں ، کور کمیٹی مشاورت کرتی ہے اور عمران خان حتمی فیصلہ کرتے ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ سے متعلق سپریم کورٹ جارہے ہیں ،مخصوص نشستوں سے متعلق ہر قانونی راستے کو اپنایا جائے گا،وزیراعلی کی پی کے نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے،وزیراعلی کی وزیراعظم سے سیاسی ملاقات نہیں تھی،جو فیصلے ہو چکے اس پر مشاورت ہوتی رہتی ہے ،یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے جس پر بات ہو گی۔
دریں اثنا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ریزروو سیٹس کے بارے میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، سپریم کورٹ سے استدعا ہے لارجر بنچ بنا کر اسکو جلد سنا جائے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر عمران خان سے ملاقات اور مشاورت ہوئی ان کی طبیعت بھی ٹھیک ہے، عمران خان سے سینٹ الیکشن کے بارے میں مشاورت ہوئی۔آج یا کل میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سازش کے تحت ہمارے امیدواروں کو ری کاونٹنگ میں تبدیل کرنے کی کوشش جاری ہے۔عدلیہ سے استدعا ہے اس عمل کو روکیں اس سے بدامنی پھیلے گی۔ خیبرپختونخوا حکومت میں کمیٹی بنائینگے جس میں شیر افضل مروت بھی شامل ہوں گے اور جن لوگوں سے زیادتی ہوئی ہے ان کا کیسے مداوا کریں گے یہ سب کمیٹی بتائے گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 23 مارچ کو پی ٹی آئی بڑا جلسہ منعقد کرے گی، حکومت کی جیت کو جیت نہیں مانتے، یہ نتائج فارم 47 کی بنیاد پر آئے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور