Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

کارکن پرامن رہیں، بیرسٹر گوہر، ٹرائل ہی نہیں ہوا، انصاف کے تقاضے رد کئے گئے، بیرسٹر علی ظفر

Published

on

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سزائے موت بھی سنا دیتے تو ہم تیار تھے، ہمارے کارکن پرامن ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پوری قوم سے درخواست ہے تحمل اور برداشت رکھیں، یہ سزائے موت بھی سنا دیں تو ہائیکورٹ وہ ختم کر دے گی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین اور قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر کیسز کو چلایا جا رہا ہے، جج صاحب نے اپنی طرف سے سوالات کیے۔بنیادی حق سے محرومی پر کیس کا کیا فیصلہ آنا ہے پوری دنیا جانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان تحمل کا مظاہرہ کریں، ہمیں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پر اعتماد ہے، کوئی بھی فیصلہ ہونے پر کارکنان مشتعل نہ ہوں، کوئی قانون کو ہاتھ میں نہ لے، ایک کنکری تک بھی نہیں پھینکیں۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کو ایک روز پہلے کیس فائل دی گئی، انہوں نے چھوٹی سی جرح کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل فائل کی تھی کہ خدشہ ہے سزا آج سنا دی جائے گی اسے روکا جائے۔

علی ظفر نے کہا کہ جتنے بھی دستاویزات تھے اس سے ظاہر ہورہا تھا کہ یہ ٹرائل نہیں تھا، انصاف نظام کے ساتھ مذاق تھا، انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے بلکہ ان کی دھجیاں اڑادی گئی ہیں۔

علی ظفر نے کہا کہ کیس ٹھیک چل رہا تھا، اوپن ٹرائل نہیں ہورہا تھا، چار پانچ دنوں میں انصاف اور قانون کے تقاضوں کو رد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مس ٹرائل ہے، آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے، سزاتب ہوتی ہے جب جرم ثابت ہو، یہاں تو ٹرائل ہی نہیں ہوا، سزا کم تب ہوتی ہے جب اعتراف ہو کہ جرم کیا ہے سزا کم کی جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین