Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اے ایس ایف ہیڈکوارٹرز میں یوم تکریم شہدا کی تقریب

Published

on

یوم تکریم شہداء، اے ایس ایف ہیڈکوارٹرز کراچی میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

اے ایس ایف افسروں  نے یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے، فورس ممبران کو شہداء کی لازوال قربانیوں سے آگاہی دی گئی کہ شہید ہمارا فخر ہیں، اے ایس ایف پاکستان کی تمام فورسز کے شہداء کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے۔

اس موقع پر ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل عدنان آصف جاہ نے کہا کہ بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،ساری قوم شہدا وطن کی عظمتوں کی معترف ہے، ساری غیور قوم پاکستان کی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،مادروطن کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا،اے ایس ایف نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس جذبے کو ثابت کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین