پاکستان
اے ایس ایف ہیڈکوارٹرز میں یوم تکریم شہدا کی تقریب
یوم تکریم شہداء، اے ایس ایف ہیڈکوارٹرز کراچی میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
اے ایس ایف افسروں نے یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے، فورس ممبران کو شہداء کی لازوال قربانیوں سے آگاہی دی گئی کہ شہید ہمارا فخر ہیں، اے ایس ایف پاکستان کی تمام فورسز کے شہداء کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے۔
اس موقع پر ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل عدنان آصف جاہ نے کہا کہ بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،ساری قوم شہدا وطن کی عظمتوں کی معترف ہے، ساری غیور قوم پاکستان کی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،مادروطن کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا،اے ایس ایف نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس جذبے کو ثابت کیا۔