Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ماحولیاتی تبدیلی، سیلاب کی وجہ سے معاشی اہداف حاصل نہ ہوئے، احسن اقبال

Published

on


وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران تین حادثوں کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ایک حادثہ آخری سہ ماہی میں ترقیاتی فنڈز کا اجرا نہ ہونا اور غیرمعمولی تجارتی خسارہ تھا۔
احسن اقبال نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ملکی معیشت کو سیلاب کی وجہ سے اکتیس ارب ڈالر نقصان ہوا۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت نے دو سال میں ایچ ای سی کے لئے بتیس ارب روپے سے بڑھا کر ساٹھ ارب روپے کردیا
ہماری حکومت نے وزیراعظم پروگرامز کیلئے اسی ارب روپے کے فنڈ مختص کرنے کا فیصلہ کیا
ہم نے 2018 میں 1000 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا۔
سابقہ حکومت نے اسے 550 ارب روپے پر لے آئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اب کی بار ہم نے دوبارہ 1150 ارب روپے کا پی ایس ڈی پی دیا
ہمیں 50 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ملا۔
ماحولیاتی تبدیلی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
ان وجوہات کی بنا پر معاشی اہداف حاصل نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایچ ای سی کے لیے 60 ارب کا ریکارڈ بجٹ دیا۔

اسلم اقبال نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں 80 ارب کے منصوبے نوجوانوں گرین پاکستان اور آئی ٹی کے لیے رکھے گئے ہیں ۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین